اتوار, فروری 8, 2026
تازہ ترینپہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں زیادہ لیوی...

پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں زیادہ لیوی وصولی کا انکشاف

ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 273 ارب 51 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جولائی تا دسمبر 2025 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 822 ارب 93 کروڑ روپے وصول کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تا دسمبر 2024 میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 549ارب 41کروڑ روپے تھی۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پیٹرول پر لیوی 4 روپے 65 پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر 84روپے 27پیسے کردی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 80پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر 76 روپے 21پیسے مقرر کی گئی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کاربن لیوی کی مد میں 25ارب 48کروڑ روپے کی الگ وصولی کی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!