اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین نے بی آرآئی تعاون سے دستبرداری پر پانامہ کواپنے بھرپورموقف سے...

چین نے بی آرآئی تعاون سے دستبرداری پر پانامہ کواپنے بھرپورموقف سے آگاہ کردیا

پانامہ کے دارالحکومت پانامہ سٹی کے قریب ایک مال بردار جہاز پانامہ نہر کے قریب چل رہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیر خارجہ ژاؤ ژی یوآن نے پانامہ کی جانب سے چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو(بی آر آئی) مفاہمت کی یادداشت کی تجدید نہ کرنے کے فیصلے پر بھرپور موقف پیش کرنے کے لئے چین میں پانامہ کے سفیر میگوئیل ہمبرتو لیکارو برسیناس کو طلب کیا۔

ژاؤ نے کہا کہ پانامہ نے حال ہی میں بی آر آئی مفاہمت کی یادداشت کی منسوخی کا اعلان کیا جس پر چین کی جانب سے شدید افسوس ظاہر کیا گیا۔

ژاؤ نے کہا کہ بی آر آئی فریم ورک کے تحت چین اور پانامہ کے درمیان مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے متعدد فائدہ مند نتائج حاصل ہوئے ہیں۔اس سے پانامہ اور اس کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

ژاؤ نے کہا کہ بی آر آئی میں 150 ممالک فعال طور پر شریک ہیں جبکہ اس کی کامیابیوں سے پانامہ سمیت کئی اقوام کے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’بی آر آئی سے انحراف کی کوئی بھی کوشش اور چین اور پانامہ کے عوام کی توقعات کے برعکس جانا پانامہ کے اہم مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا‘‘۔

ژاؤ نے کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے چین-پانامہ تعلقات کو نقصان پہنچانے اور دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے بی آر آئی تعاون کو بدنام کرنے اور نقصان پہنچانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ چین-پانامہ تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں اور کسی تیسرے فریق کو بھی ان میں خلل نہیں ڈالنا چاہئے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پانامہ بیرونی مداخلت کو پس پشت ڈال کر دو طرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال اور دونوں ممالک کے عوام کے دیرینہ مفادات پر مبنی درست فیصلہ کرےگا۔

لیکارو نے کہا کہ پانامہ چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور فوری طور پر اس کی حکومت کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!