اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹنیپال میں سمندر پار مقیم چینی باشندوں کے لئے تفریحی تقریب کا...

نیپال میں سمندر پار مقیم چینی باشندوں کے لئے تفریحی تقریب کا انعقاد

نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں چین کے نئے سال کے موقع پر تقریب میں چینی فنکارائیں رقص پیش کر رہی ہیں-(شنِہوا)

کھٹمنڈو(شِنہوا)نئے چینی سال یا بہار تہوار کے موقع پر نیپالی دارالحکومت میں چین کے فنکاروں نے سمندر پار مقیم چینی باشندوں کے لئے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

نیپال میں ہونے والے اس پہلے شو میں گانے اور رقص، ایکروبیٹک، جادوئی شو، آلات موسیقی، پیکنگ اوپرا اور چہرہ بدلنے کا ایک قدیم چینی ڈرامائی فن سیچھوان اوپرا پیش کیا گیا، اس موقع پر موجود 700 سے زائد حاضرین محظوظ ہوئے۔

بہت سے لوگوں نے اپنے موبائل فون سے ریکارڈنگ کی۔

نیپال میں چینی سفارت خانے کے ساتھ مل کر اس شو کی میزبانی کرنے والے آل چائنہ فیڈریشن آف ریٹرن اوورسیز چائنیز کے عہدیدار گو چھی ہوا نے کہا کہ آج کی پرفارمنس ہمارے لئے نیپال میں سمندر پار چینی باشندوں کے ساتھ مل کر ایک عظیم تقریب ہے، یہ ہمارے لئے اپنی پرانی یادوں کے اظہار کے ساتھ ساتھ چین اور نیپال کے عوام کے درمیان دوستی کے لئے ایک عظیم اجتماع بھی ہے۔

نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ نے اس موقع پر کہا کہ فنکاروں نے پارٹی اور ملک کی جانب سے سمندر پار مقیم چینی باشندوں کو دلی مبارکباد دی اور ہمارے نئے سال کی تقریبات میں نئی شان و شوکت کا اضافہ کیا ہے۔

نیپال میں بہار تہوار کی مناسبت سے تقریبات کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا ہے  کیونکہ 2025 میں نیپال اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ بھی ہے۔

2024 تک  فیڈریشن کے "گلوگ چائنہ” پروگرام کے تحت فنکاروں کے طائفوں نے 80 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے تقریباً 300 شہروں میں ایک ہزار سے زیادہ تقاریب کا انعقاد کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!