اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسرمائی اولمپک گولڈ میڈلسٹ وو داجنگ نوجوان ٹیلنٹ سے پر امید

سرمائی اولمپک گولڈ میڈلسٹ وو داجنگ نوجوان ٹیلنٹ سے پر امید

ہیڈلائن:

سرمائی اولمپک گولڈ میڈلسٹ وو داجنگ نوجوان ٹیلنٹ سے پر امید

جھلکیاں:

وو داجنگ شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ کوچ اور سرمائی اولمپک کے دو بار کے گولڈ میڈلسٹ ہیں، انہوں نے نوجوانوں کے ابھرتے ٹیلنٹ پر خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نےحئی لونگ جیانگ میں ہونے والی ایشیائی سرمائی گیمز پر فخر اور مستقبل میں نئے ٹیلنٹ سامنے آمنے کی امید ظاہر کی۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ ہاربن کے مختلف مناظر

2۔وو داجنگ کے مختلف مناظر

3۔ساؤنڈ بائٹ1(چینی):وو داجنگ، کوچ، شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ

4۔ساؤنڈ بائٹ2(چینی):وو داجنگ، کوچ، شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ

تفصیلی خبر:

شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ کوچ اور سرمائی اولمپک کے دو بار کے  گولڈ میڈلسٹ وو داجنگ نے پیر کے روز ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کےمشعل ریلے میں حصہ لیا ہے۔انہوں نےشِنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئے نوجوانوں کے ابھرتے ٹیلنٹ پر خوشی کا  اظہار کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(چینی):وو داجنگ، کوچ، شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ

"بیجنگ سرمائی اولمپکس کےکامیاب انعقاد کی بدولت ہم نے زیادہ سےزیادہ لوگوں کو برف اور برفانی کھیلوں پر توجہ دیتے،سیکھتے اور لطف اندوز ہوتے دیکھا ہے۔زیادہ شرکاء کے ساتھ ہمارا ٹیلنٹ پول قدرتی طور پر مضبوط ہوتا ہے۔ اس سے ہمیں اپنے تدریسی عمل میں زیادہ اعتماد ملتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مستقبل قریب میں نئی نسل سے برف اور برفانی کھیلوں کے میدان میں مزید ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔‘‘

اپنے رہائشی صوبےحئی لونگ جیانگ میں ہونے والی ایشیائی سرمائی گیمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس پر بڑے فخر کا اظہار کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2(چینی): وو داجنگ،  کوچ، شارٹ ٹریک اسپیڈ اسکیٹنگ

’’ایشیائی سرمائی کھیلوں کے ذریعےہم برف اور برفانی کھیلوں کو نمایاں اور انہیں مزید مقبول بنا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ کھیل زیادہ سے زیادہ لوگوں کو چین کے شمال مشرقی علاقے  کی تاریخ  و ثقافت کے ساتھ  ہاربن کی برف اور برفانی ثقافت کے بارے بھی میں  آگاہی فراہم  کر سکتے ہیں۔‘‘

ہاربن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!