کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چینی پولیس افسران جرائم پیشہ افراد کو اپنی حراست میں واپس لارہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین تھائی لینڈ، میانمار اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی اور کثیر جہتی تعاون کو فعال طور پر انجام دے رہا ہے تاکہ آن لائن جوا اور ٹیلی کام فراڈ کا مشترکہ طور پر خاتمہ کیا جاسکے۔
ترجمان لِن جیان نے یہ بات آن لائن جوا اور ٹیلی کام فراڈ کے خلاف جنگ کے بارے میں تھائی وزیراعظم پیتونگ ترن شینا وترا کے حالیہ بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ تھائی رہنما نے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر اس جنگ کے بارے میں بات کی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں تھائی لینڈ اور میانمار کی سرحد پر سرحد پار ٹیلی کام فراڈ اور دیگر مجرمانہ واقعات نے چین اور تھائی لینڈ سمیت متعلقہ ممالک کے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالا ہے جبکہ علاقائی ممالک کے مابین معمول کے تبادلے اور تعاون میں بھی مداخلت کی ہے۔
ترجمان لِن جیان نے کہا کہ آن لائن جوا اور ٹیلی کام فراڈ کے خلاف سخت کارروائی کرنا علاقائی ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور دنیا بھر کے لوگوں کی مشترکہ توقعات پر پورا اترنے کے لئے ایک ناگزیر اقدام ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link