چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں تیسرے گلوبل فنانشل لیڈرز انویسٹمٹ سربراہ اجلاس میں مالیاتی اداروں کے رہنما شریک ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے جمعہ کے روز ایک آزمائشی پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت بعض انشورنس کمپنیوں کو اثاثوں کی تقسیم کی درمیانی اور طویل مدتی حکمت عملی کے حصے کے طور پر سونے میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان ذرائع کو وسیع کرنا ہے جن کے ذریعے انشورنس فنڈز کو بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔
10 انشورنس کمپنیاں اس آزمائشی پروگرام میں حصہ لے رہی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق توقع ہے کہ پائلٹ پروگرام انشورنس فنڈ کے استعمال میں اصلاحات کو مستحکم کرےگا اور انشورنس انڈسٹری میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دےگا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link