پشاور کے ایک ہوٹل میں گیس سلنڈر دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے قریب ہوٹل میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہو گئے جبکہ ہوٹل کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
