ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ تریندس برس کی مسلسل حفاظت نے دریائے یانگسی کی تقدیر بدل دی

دس برس کی مسلسل حفاظت نے دریائے یانگسی کی تقدیر بدل دی

چین کے مشرقی سمندر میں گرنے سے پہلے دریائے یانگسی 6 ہزار 300 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک پھیلا ہوا ہے اور یہ چین کی سب سے طویل آبی راہگزر ہے۔

چین نے سال 2016 کے اوائل میں دریائے یانگسی اقتصادی پٹی منصوبے کا آغاز کیا جس کا مقصد اس خطے کو ایک ایسی سنہری اقتصادی پٹی میں تبدیل کرنا تھا جہاں بہتر ماحولیاتی نظام، ہموار نقل و حمل کے نیٹ ورکس، زیادہ ہم آہنگ معیشت، بہتر ین مربوط منڈی اور سائنسی ترقیاتی طریقۂ کار موجود ہوں۔

دس برس بعد 11 صوبائی سطح کے علاقوں پر مشتمل یہ اقتصادی پٹی بہتر قدرتی ماحول اور جدت پر مبنی صنعتوں سے حاصل ہونے والی نئی ترقیاتی محرک قوت کے ساتھ مزید مضبوط ہو کر ابھری ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): وانگ چانگلِن، نائب سربراہ، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن

"اگرچہ دریائے یانگسی اقتصادی پٹی چین کی مجموعی توانائی کھپت اور کاربن اخراج کے تقریباً ایک تہائی حصے کی نمائندگی کرتی ہے تاہم یہی اقتصادی پٹی ملک کی مجموعی پیداوار کا تقریباً نصف حصہ بھی فراہم کرتی ہے۔ اس سے ترجیحی طور پر ماحول دوست ترقی کی ایک اہم تجربہ گاہ کے طور پر اس کا بڑھتا ہوا کردار بھی اجاگر ہوتا ہے۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران دریائے یانگسی اقتصادی پٹی میں اچھے پانی کے معیار والے حصوں کا تناسب نمایاں طور پر 67 فیصد سے بڑھ کر 96.5 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ اس عرصے میں اس اقتصادی پٹی کی علاقائی مجموعی پیداوار دوگنا سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ اس وقت یہ قومی معیشت میں 47.3 فیصد حصہ ڈال رہی ہے جو دس برس قبل 42.2 فیصد تھا۔”

بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین نے دریائے یانگسی کی حفاظت سے ماحول اور معیشت کو بہتر بنایا

دریائے یانگسی چین کی چھ ہزار تین سو کلومیٹر  طویل آبی راہگزر ہے

سال 2016 میں اقتصادی پٹی منصوبے سے ماحول دوست ترقی کو فروغ ملا

یانگسی اقتصادی پٹی 11صوبائی علاقوں پر مشتمل اہم ترقیاتی منصوبہ ہے

دس برس کے دوران قدرتی ماحول بہتر اور پانی کا معیار بلند ہوا

اچھے پانی والے حصوں کا تناسب 67 فیصد سے بڑھ کر 96.5 فیصد ہو گیا

اقتصادی پٹی میں اختراعی صنعتوں نے ترقی کو نئی رفتار دی

یانگسی اقتصادی پٹی چین کی نصف کے قریب پیداوار کا باعث ہے

ماحول دوست ترقی کے لئے یانگسی اقتصادی پٹی اہم تجربہ گاہ چکی ہے

دریائے یانگسی کی حفاظت چین کے پائیدار مستقبل کی مضبوط بنیاد ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!