ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ ترینچین میں 2025 کے دوران ریلوے مسافروں کی تعداد 4.5 ارب سے...

چین میں 2025 کے دوران ریلوے مسافروں کی تعداد 4.5 ارب سے تجاوز کر گئی

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2025 کے دوران تقریباً 4.59 ارب مسافروں نے ریلوے نظام کے ذریعے سفر کیا جو مسلسل پھیلتے اور جدید بنتے ہوئے ریلوے ٹرانسپورٹ نظام کی بدولت ممکن ہوا۔

قومی ریلوے ورک کانفرنس کے مطابق یہ تعداد سالانہ بنیاد پر 6.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے جبکہ 2025 میں مال برداری کا حجم 5.27 ارب ٹن سے تجاوز کر گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ریلوے انتظامیہ کے سربراہ سونگ شیودے نے بتایا کہ چین میں ریلوے کی مجموعی فعال لمبائی بڑھ کر ایک  لاکھ 65 ہزار کلومیٹر ہو چکی ہے جبکہ تیز رفتار ریلوے لائنوں کی لمبائی 50 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔

سونگ کے مطابق مسافروں کے ٹرن اوور، مال برداری کے حجم اور نقل و حمل کی کثافت سمیت اہم اشاریے دنیا میں سب سے بلند سطح پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین تیز رفتار، سطح مرتفع، سرد علاقوں اور بھاری مال بردار ریلوے ٹیکنالوجی میں عالمی سطح پر قیادت کر رہا ہے جبکہ ذہین اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز بھی تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔

سونگ نے کہا کہ مسلسل بہتر ہوتا ہوا جدید ریلوے انفراسٹرکچر نظام ملک کی اعلیٰ معیار کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے مضبوط سہارا فراہم کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!