ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ ترینویزا فری پروگرام میں توسیع سے چین آنے والے غیرملکی سیاحوں...

ویزا فری پروگرام میں توسیع سے چین آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کی پولیس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے ویزے کے بغیر 240 گھنٹے قیام کے پروگرام کے آغاز کے بعد ایک سال میں ملک میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 4 کروڑ 6 لاکھ تک پہنچ گئی۔ یہ شرح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 27.2 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت عوامی سلامتی کے ترجمان ژانگ منگ نے بتایا کہ پالیسی میں ترمیم سے پہلے  کی سطح کے مقابلے میں ویزا فری سکیم استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد سالانہ بنیاد پر 60.8 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

دسمبر 2024 میں یہ پروگرام پہلی مرتبہ شروع کیا گیا تھا اور اب اس کا اطلاق 55 اہل ممالک پر ہوتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!