چینی شہریوں کے لئے نئی ویزا فری پالیسی ترکیہ میں سیاحت کے فروغ کی توقعات کو بڑھا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آسان داخلہ سیاحوں کے طویل قیام اور گہرے ثقافتی تعلقات کا باعث بنے گا۔
2 جنوری کو نافذ ہونے والی اس پالیسی کے تحت عام پاسپورٹ رکھنے والے چینی شہری سیاحت یا عبوری قیام کے لئے ترکیہ میں 180 دن کے دوران زیادہ سے زیادہ 90 دن تک ویزا فری داخل ہو سکتے ہیں۔
یہ اقدام سال 2026 میں چین اور ترکیہ کے سفارتی تعلقات کی 55 ویں سالگرہ سے قبل کیا گیا جس نےعوامی تعلقات مضبوط بنانے کی کوششوں میں سیاسی اہمیت بھی پیدا کر دی ہے۔
استنبول میں قائم لیگربا ٹریول ایجنسی کے سربراہ عرفان کارسلی نے بتایا کہ اس فیصلے سے چینی سیاحوں کے لئے طویل عرصے سے موجود رکاوٹ کا خاتمہ کر رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (ترک): عرفان کارسلی، سربراہ، لیگربا ٹریول ایجنسی، استنبول
"میرا خیال ہے کہ یہ حقیقی معنوں میں ایک مثبت اقدام ہے۔ یہ یقیناً حوصلہ افزائی کو بڑھائے گا۔
اس اقدام کی بدولت مجھے توقع ہے کہ چینی سیاحوں کی تعداد سال 2026 میں چینی سیاحوں کی تعداد سال 2025 کے مقابلے میں 50 سے 60 فیصد بڑھ جائے گی۔ میں یہ امید بھی کرتا ہوں کہ یہ رجحان سال 2027 اور سال 2028 میں اور بھی بلند سطح تک پہنچ جائے گا۔
چین دوست اقدامات کے حوالے سے مختلف ہوائی اڈوں پر کام جاری ہےاور یہ اقدامات ضروری ہیں۔”
چین ترکیہ کی سب سے تیز ترقی کرنے والی سیاحتی منڈیوں میں ابھر کر سامنے آیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 میں چینی سیاحوں کی تعداد تقریباً 4 لاکھ 10ہزار تک پہنچ گئی جو 65.1 فیصد کا سالانہ اضافہ تھا۔سال 2025 کے پہلے نو ماہ میں تقریباً 3 لاکھ 13 ہزار 800 چینی سیاح ترکیہ آئے جو فضائی رابطوں میں اضافے اور ثقافتی ورثے میں بڑھتی دلچسپی کا نتیجہ تھا۔
رابطے کے مواقع بھی بڑھ گئے ہیں۔ مئی 2025 میں چین اور ترکیہ کے درمیان ہفتہ وار مسافر پروازیں 21 سے بڑھا کر 49 کر دی گئیں۔
انقرہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ترکیہ نے چینی سیاحوں کے لئے ویزا فری پالیسی کا اعلان کر دیا
پالیسی 2 جنوری 2026 سے نافذ ہو گئی ہے
اعلان چین ترکیہ سفارتی تعلقات کی 55 ویں سالگرہ سے قبل کیا گیا
عام پاسپورٹ رکھنے والے چینی شہری مستفید ہوں گے
180 دن میں 90 روز تک ویزا فری قیام کی اجازت ہو گی
آسان داخلہ سیاحوں کے طویل قیام کو فروغ دے گا
ترک ماہرین ثقافتی تعلقات مضبوط ہونے کے حوالے سے پُرامید ہیں
چینی سیاحوں کی تعداد میں 50 سے 60 فیصد اضافے کی توقع کی ہے
لیگربا ٹریول ایجنسی کے سربراہ عرفان کارسلی نے فیصلہ مثبت قرار دیا
چین ترکیہ کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی سیاحتی منڈیوں میں شامل ہے
چین اور ترکیہ کے درمیان ہفتہ وار پروازیں 21 سے بڑھا کر 49 کر دی گئیں




