پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ساتویں ٹیم ایف کے ایس نے 175 کروڑ روپے کی بولی لگا کر خریدلی ہے ،نئی ٹیم کا نام حیدرآباد رکھا گیا ہے۔
پی ایس ایل کے برانڈ ایمبیسڈر وسیم اکرم نے بیس پرائز کا اعلان 110 کروڑ روپے بولی سے آغاز کرکے کیا، ساتویں ٹیم حیدرآباد مالک فواد سرور کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں پلا بڑھا، ہم ٹیم خرید کر ہی جانا چاہتے تھے۔
پاکستان سپر لیگ کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کیلئے اسلام آباد میں تقریب منعقد کی گئی۔
علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد بولی میں 9 پارٹیاں شریک تھیں۔




