وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم نے وفاق کو مضبوط کیا اب دیکھئے گا 27ویں ترمیم وفاق کو مزید مضبوط کریگی۔
اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی 27ویں ترمیم سے متعلق رپورٹ پر بات کی جا رہی ہے، 27ویں ترمیم میں صرف آئینی عدالت قائم کی گئی، اس پر میثاق جمہوریت میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام متفق تھے۔
انکا کہنا تھا ایسا نہیں ہے کہ سپریم کورٹ میں تمام صوبوں کی نمائندگی نہیں، ادھر جو کہا جاتا ہے کہ سندھ کے ججز یا پھر پنجاب کے ججز نے وہ کر دیا، وفاقی آئینی عدالت میں ایسا نہیں ہوگا، وہاں پر کسی ایک صوبے کے نہیں بلکہ ہر صوبے کی نمائندگی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بار سے ہمیشہ مثبت تنقید کی جاتی ہے، صحافی بھائیوں اور یوٹیوب ویڈیو کرنیوالے خیال رکھا کریں کہ آئین کی منشا کیا ہے۔




