ہفتہ, جنوری 10, 2026
پاکستانبلوچستان، ایچ ایس ایس سی 2024ء کے نتائج میں ردوبدل، 34 طلباء...

بلوچستان، ایچ ایس ایس سی 2024ء کے نتائج میں ردوبدل، 34 طلباء کے نتائج کی جانچ کیلئے کمیٹی قائم

بلوچستان تعلیمی بورڈ کے ایچ ایس ایس سی 2024ء کے نتائج میں نمبرز میں اضافے کے الزام پر 34 طلباء کے نتائج کی جانچ کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر چیئرمین بلوچستان تعلیمی بورڈ محمد اسحاق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری بلوچستان تعلیمی بورڈ ضیا الرحمن کو کمیٹی چیئرمین جبکہ ڈپٹی سیکرٹری محمد شفیع اور محمد ہارون کو بطورممبران نامزد کیا گیا ہے۔

اعلامئے کے مطابق نمبروں میں اضافہ کے الزام میں شامل 34 طلبہ کو ذاتی سماعت کیلئے نوٹس جاری کئے جائیں گے، طلباء کو اصل تعلیمی اسناد کیساتھ دو مصدقہ نقول پیش کرنی ہوں گی۔

تحقیقاتی کمیٹی اینٹی کرپشن بلوچستان میں درج ایف آئی آر نمبر 12/Q/2025کی تحقیقات کا بھی حصہ بنے گی۔

اعلامئے کے مطابق کارروائی بی بی آئی ایس ای ایکٹ 2019کے تحت کی جائے گی، کمیٹی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ اور سفارشات چیئرمین کو پیش کرے گی جس کے بعد مزید قانونی اور انتظامی کارروائی بورڈ یا ایگزیکٹو باڈی کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!