سماجی کارکن مختاراں مائی نے ڈراما سیریل کیس نمبر نائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیس نمبر نائن ایک درد بھری حقیقت ہے۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں قوانین تو ہیں، لیکن انکا نفاذ نہیں ہے، میڈیا آواز تب اٹھاتا ہے جب واقعہ وائرل ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا نظامِ قانون اتنا پیچیدہ ہے کہ ایک عام خاتون کو معلوم ہی نہیں ہے کہ انصاف کیلئے کیا شواہد چاہئیں۔
مختاراں مائی نے ڈرامے کے شاندار سکرپٹ اور اداکاری پر شاہزیب خان زادہ اور صبا قمر کو شاباش دی ہے۔




