ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ ترینپی ایس ایل گیارہویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت، بولی...

پی ایس ایل گیارہویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت، بولی کیلئے تیاریاں مکمل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کے سلسلے میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا جناح کنونشن سینٹر رنگ برنگی روشنیوں سے چمک اٹھا، نئی ٹیموں کی بولی لگنے کیلئے ریہرسلز مکمل کرلی گئی ہیں، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی منفرد انداز میں نیلامی میں شریک ہونگے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں ایک اجلاس میں نیلامی کی تقریب کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں ڈائریکٹر میڈیا عامر میر، ڈائریکٹر کمرشل علی عدنان زیدی اور چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضی نے بھی شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیلامی کی تقریب میں آنیوالے بڈرز اور مہمانوں کا ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا جائیگا، تقریب میں رائزنگ ایشیاء کپ جیتنے والی پاکستان شاہینز اور ہانگ کانگ سپر سکسز جیتنے والی پاکستان ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے، چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر دونوں چیمپئن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا جائیگا اور کھلاڑیوں کو انعامات بھی دئیے جائینگے، دنیا بھر کے پی ایس ایل فینز رنگا رنگ تقریب پی سی بی کے یوٹیوب چینل، پی ٹی وی سپورٹس، اے سپورٹس اور جیو سوپر پر لائیو دیکھ سکیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!