کراکس (شِنہوا) وینزویلا کے وزیر خارجہ یوان گِل نے اپنے ملک کی سرزمین اور قدرتی وسائل پر وینزویلا کے عوام کی مکمل خودمختاری کے لئے چین کی حمایت پر اظہار تشکر کیا ہے۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں گِل نے کہا کہ چین بین الاقوامی قانون اور وینزویلا کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ امریکہ کی جانب سے دھمکی آمیز اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔
بدھ کے روز بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا تھا کہ وینزویلا ایک خودمختار ریاست ہے اور اسے اپنے قدرتی وسائل اور اپنی سرزمین کے اندر تمام معاشی سرگرمیوں پر مکمل اور مستقل خودمختاری حاصل ہے۔
ماؤ ننگ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی اقدامات بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں، وینزویلا کی خودمختاری کو بری طرح مجروح کرتے ہیں اور وینزویلا کے عوام کے حقوق کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین امریکہ کے ان اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔




