سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے تصدیق کی ہے کہ یمنی سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں سعودی اتحاد نے کہا کہ الزبیدی صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے طیارے پر متحدہ عرب امارات پہنچے، عیدروس الزبیدی موغادیشو جانے سے قبل کشتی کے ذریعے صومالی لینڈ پہنچے تھے۔




