کراکس(شِنہوا)وینزویلا کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وینزویلا پر امریکی حملے کے دوران 100 افراد ہلاک ہوئے۔
وزیر داخلہ دیوس دادو کابیلو نے بتایا کہ امریکی کارروائی کے دوران وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس دونوں زخمی بھی ہوئے۔
ایک ریاستی ٹی وی پر ایک پروگرام میں وزیر داخلہ نے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ساتھ ان افراد کو خراج تحسین پیش کیا جو امریکی حملے میں ہلاک ہوئے۔
انہوں نے اپنے ملک پر امریکی فوجی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ اور قابل نفرت قرار دیا جس میں بڑی تعداد میں بے گناہ افراد کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے اس حملے کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا سچ ہے جسے پوشیدہ نہیں رکھا جاسکتا۔




