امریکہ کی سپیشل فورسز نے ممکنہ نئی فوجی کارروائیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا مشن کے بعد امریکی فوجی طیاروں کی بڑی تعداد برطانیہ پہنچ گئی ہے، جدید امریکی لڑاکا طیارے برطانوی رائل ایئر فورس کے ہوائی اڈوں پر تعینات ہیں جس میں امریکی سی 17 اور اے سی 130 جے طیارے شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے سی 130 جے طیارے خفیہ کارروائیوں میں امریکی سپیشل فورسز کو فضائی مدد دیتے ہیں، امریکی طیارے مشرق وسطی میں آپریشن کیلئے استعمال ہو سکتے ہیں۔
اس نئی پیشرفت پر برطانوی وزارت دفاع نے غیر ملکی فوجی سرگرمیوں پر تبصرے سے انکار کر دیا ہے۔




