امریکی صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وینزویلا اپنے تیل کی فروخت سے حاصل ہونیوالی رقم سے صرف امریکی سامان خریدیگا، انہوں نے کہا کہ اس سامان میں امریکی زرعی مصنوعات، ادویات، طبی آلات، بجلی کارخانے اور توانائی کی سہولیات بہتر بنانے کے آلات شامل ہیں۔
ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ وینزویلا اسی صورت میں اپنا تیل بیچ سکے گا اگر یہ امریکی مفادات میں ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ وینزویلا امریکی قومی مفادات کو پورا نہیں کرسکتا تو اسے تیل بیچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔




