ہیڈ لائن:
روسی طالبعلم کا چین میں اسمارٹ مائیکرو گرڈ کا مطالعاتی دورہ
جھلکیاں:
روس کے ایک طالبعلم نے چین کے صوبے جیانگسو میں اسمارٹ مائیکرو گرڈ کا مطالعاتی دورہ کیا ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ چانگ شو لانگ ٹینگ سپیشل اسٹیل کمپنی لمیٹڈ کے مختلف مناظر
2۔ سٹینڈ اپ (انگریزی): نک، طالبعلم، شی آن جیاؤ ٹونگ، لیورپول یونیورسٹی
3۔ چانگ شو لانگ ٹینگ اسپیشل اسٹیل کمپنی کے مختلف مناظر
4۔ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی یان منگ، سربراہ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹل ڈپارٹمنٹ، چانگ شو لانگ ٹینگ سپیشل اسٹیل کمپنی
5۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): نِک، طالبعلم، شی آن جیاؤ ٹونگ، لیورپول یونیورسٹی
6۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): لی یان منگ، سربراہ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹل ڈپارٹمنٹ، چانگ شو لانگ ٹینگ سپیشل اسٹیل کمپنی
7۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): نِک، طالبعلم، شی آن جیاؤ ٹونگ، لیورپول یونیورسٹی
8۔ ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): ژانگ وین تاؤ، اسٹاف ممبر، سٹیٹ گرڈ جیانگ سو برانچ
9۔ ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): نِک، طالبعلم، شی آن جیاؤ ٹونگ، لیورپول یونیورسٹی
10۔ ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): ژانگ وین تاؤ، اسٹاف ممبر، سٹیٹ گرڈ جیانگ سو برانچ
11۔ ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): نِک، طالبعلم، شی آن جیاؤ ٹونگ، لیورپول یونیورسٹی
تفصیلی خبر:
روس کے ایک طالبعلم نِک، نے چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر چانگ شو میں واقع ایک بلڈنگ انٹیگریٹڈ فوٹو وولٹیکس (بی آئی پی وی) کا دورہ کیا ہے۔ اس تعمیراتی منصوبے کی خاص بات یہاں بڑی قوس نما چھتیں ہیں۔
سٹینڈ اپ (انگریزی): نِک، طالبعلم، شی آن جیاؤ ٹونگ، لیورپول یونیورسٹی
’’میں نِک ہوں۔ میں چین میں 2 سال سے رہ رہا ہوں۔ مجھے چین کی ہر چیز میں دلچسپی ہے۔ آج ہم یہ جاننے جارہے ہیں کہ وی ڈیان وانگ (مائیکروگرڈ) کیسے کام کرتا ہے۔ تو آئیے میرے ساتھ چلئے۔ اس کا سائز دیکھتے ہیں!‘‘
بی آئی پی وی کا منصوبہ چانگ شو لانگ ٹینگ اسپیشل اسٹیل کمپنی کی ورکشاپس کو ڈھانپنے کے لئے بنایا گیا تھا۔ اس کا رقبہ ایک لاکھ 76 ہزار مربع میٹر اور پھیلاؤ 223.7 میٹر تک ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی یان منگ، سربراہ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹل ڈپارٹمنٹ، چانگ شو لانگ ٹینگ سپیشل اسٹیل کمپنی
’’ یہ چانگ شو لانگ ٹینگ سپیشل اسٹیل کمپنی کا عمارت میں ضم شدہ فوٹوولٹک منصوبہ ہے۔ یہ ہمارے اسمارٹ مائیکرو گرڈ سسٹم کا حصہ ہے۔ اس میں 68 ہزارمونو کرسٹلائن فوٹو وولٹک پینلز ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہاں لنگر انداز جہازوں کے لیے بجلی کہاں سے آتی ہے؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): نِک، طالبعلم، شی آن جیاؤ ٹونگ، لیورپول یونیورسٹی
’’دراصل میں کچھ تذبذب کا شکار ہوں۔ میرے خیال میں ہم ان چارجنگ اسٹیشنز کو استعمال کر رہے ہیں اور شمسی پینلز سے توانائی لے رہے ہیں، لیکن کیا آپ مجھے سچ بتا سکتے ہیں؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): لی یان منگ، سربراہ، سیفٹی اینڈ انوائرمنٹل ڈپارٹمنٹ، چانگ شو لانگ ٹینگ سپیشل اسٹیل کمپنی
’’ جی ہاں، ساری بجلی ہمارے اوپر موجود فوٹو وولٹک پینلز سے ہی آتی ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): نِک، طالبعلم، شی آن جیاؤ ٹونگ، لیورپول یونیورسٹی
’’ کیا آپ مجھے مائیکرو گرڈ اور روایتی گرڈ کے درمیان فرق بتا سکتے ہیں؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): ژانگ وین تاؤ، سٹاف ممبر، سٹیٹ گرڈ جیانگ سو برانچ
’’ مائیکرو گرڈ کا مطلب ہے کہ صارفین بجلی پیدا کرنے کے لئے بہت سے فوٹو وولٹک پینلز نصب کرتے ہیں۔یہ بجلی ذخیرہ کی جاتی ہے۔ جب پاور گرڈ میں توانائی کی قلت ہو جائے تو مائیکرو گرڈ میں ذخیرہ کی جانے والی توانائی گرڈ پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): نِک، طالبعلم، شی آن جیاؤ ٹونگ، لیورپول یونیورسٹی
’’ کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ کمپنی نے یہ مائیکرو سسٹم کیوں بنایا ہے؟‘‘
ساؤنڈ بائٹ 7 (چینی): ژانگ وین تاؤ، سٹاف ممبر، سٹیٹ گرڈ جیانگ سو برانچ
’’ مائیکرو گرڈ کے ذریعے کمپنیوں کو ماحول دوست توانائی کے استعمال میں زیادہ مدد ملتی ہے ۔ اس کے علاوہ ان کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آ جاتی ہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): نِک، طالبعلم، شی آن جیاؤ ٹونگ، لیورپول یونیورسٹی
’’ مائیکروگرڈ واقعی صاف ستھرا ہے اور چیزوں کو اچھی حالت میں رکھتا ہے۔ میں یہاں مزید وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ کیا یہاں اور بھی کچھ ہے جو اس جگہ کو صاف رکھتا ہے۔ امید ہے کہ اگلی بار جب میں یہاں واپس آؤں گا تو میں یہ جان سکوں گا۔‘‘
چانگ شو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link