اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین 2025 میں عالمی امن اور ترقی کو فعال طور پر فروغ...

چین 2025 میں عالمی امن اور ترقی کو فعال طور پر فروغ د ینے کے لئے تیار

چین کے  مشرقی صوبے ژے جیانگ  کی دی چھنگ کاؤنٹی کے لیڈیان ٹاؤن میں واقع  ژے جیانگ کنسٹرکشن انجینئرنگ گروپ کی ایک سمارٹ فیکٹری میں مزدور ہلکے وزن کی حامل کرالر۔برقی ٹاور بلڈنگ مشینوں کو اسمبل کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) بعض خطوں میں جغرافیائی سیاسی تناؤ، بے چینی اور غربت کے تناظر میں دنیا  2025 میں  قدم رکھ رہی ہے۔ چین ہمیشہ کی طرح اپنے عوام کی بہتر زندگی کی آرزوؤں کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے اور عالمی امن اور ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔

سب سے زیادہ قریب سے دیکھے جانے والے پہلوؤں میں سے ایک چینی معیشت ہےجس نے اندرون اور بیرون ملک بے شمار چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے، خاص طور پر ستمبر کے آخر میں متعارف کرائی گئی متعدد اضافی پالیسیوں کی حمایت کے ساتھ 2024 کے لئے اپنے سالانہ ترقی کے ہدف کو پورا کیا ہے۔

"چین کے خاتمے” کے نظریے کو آگے بڑھانے والوں کی پیش گوئیوں کے باوجود چین اقتصادی ترقی کا دنیا کا سب سے بڑا انجن اور عالمی اقتصادی استحکام کا ایک اہم ستون ہے۔ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے ساتھ ہی اس کی قوت اور صلاحیت مزید سامنے آنے والی ہے۔

چین کے 14ویں 5سالہ منصوبے کے  آخری سال2025 میں جرات مندانہ اور مئوثر پالیسیاں قوم کی اقتصادی بحالی کو آگے بڑھائیں گی اور مضبوط اور مسلسل ترقی کو یقینی بنائیں گی۔ غیر متزلزل اعتماد کے ساتھ چین عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے جن میں تجارتی تحفظ پسندی اور بیرونی دباؤ شامل ہے۔

اعتماد کا ایک اہم ذریعہ چین کی گزشتہ 4 دہائیوں سے مسلسل کھلے پن کی پالیسی ہے۔ گزشتہ سال کئی اعلی معیار کے اقدامات متعارف کرائے گئے،ان میں پیداوار کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مارکیٹ تک رسائی کی  تمام پابندیوں کو ختم کرنا اور منتخب کردہ آزمائشی علاقوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ویلیو ایڈڈ ٹیلی کام سروسز میں مکمل ملکیتی کاروبار چلانے کی اجازت دینا شامل ہے۔

ان اقدامات میں مزید ممالک کے لیے ویزا فری پالیسیوں کی توسیع اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام کم ترقی یافتہ ممالک کے لیے 100 فیصد ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیکس کا نفاذ شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!