اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین برکس کے عظیم ترتعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے،ترجمان...

چین برکس کے عظیم ترتعاون کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے،ترجمان وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا  ہے کہ چین تمام برکس ممالک کے ساتھ مل کر کھلے پن، شمولیت اور مساوی تعاون کے جذبے کو اپنانے  اور برکس کے عظیم ترتعاون کی اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے ۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہے کہ  چین تمام برکس ممالک کے ساتھ مل کر کھلے پن، شمولیت اور مساوی تعاون کے جذبے کو اپنانے کے لیے اور  برکس کے عظیم تر تعاون کے اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کی خاطر کام کرنے کے بارے میں تیار ہے۔

گو نے یہ بات روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران ان خبروں پر تبصرہ کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہی ۔ان میں کہا گیا تھا کہ 2025  کے برکس چئیر برازیل نے اعلان کیا  ہےکہ انڈونیشیابرکس کا مکمل رکن بن چکا ہے۔ گو نے کہا کہ چین برکس خاندان میں نئے اضافے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

گو نے مزید کہا  کہ  برکس تعاون کا میکانزم ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ عروج کے دوران وجود میں آیا ۔ یہ وہ چیز بھی ہے جو دنیا  امن، عالمی مشترکہ ترقی اور بہتر عالمی نظم و نسق کے مفاد میں دیکھنا چاہتی ہے۔

 گو نے کہا کہ برکس  عالمی جنوب کے اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم اور عالمی نظم و نسق کے نظام کے اصلاحات کو آگے بڑھانے کے بارے میں ایک بڑی طاقت بن چکا ہے ۔انہوں نےمزید کہا کہ مستقبل میں  برکس کے عظیم تر تعاون کا زبردست وعدہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!