الجیریا-چائنہ دوستی ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل دبیش الجیریا کے دارالحکومت الجزائرمیں تصویر بنوا رہےہیں۔(شِنہوا)
الجزائر (شِنہوا) الجیریا کے ایک ماہر نے کہا کہ چین کی جدیدیت عالمی جنوب کے ممالک کو آزادانہ ترقی کی راہ پر چلنے کے لیے سبق فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے اسے چین کی حقیقتوں کے مطابق ایک ایسا راستہ قرار دیاجو مغربی ماڈلز سے مختلف ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا سے بات کرتے ہوئے الجیریا-چائنہ دوستی ایسوسی ایشن کے صدر اسماعیل دبیش نے چین کے اعلیٰ معیار کی ترقی کے ماڈلز کی تعریف کی۔
انہوں نے خاص طور پر اس کی متوازن، مقامی سطح پر مرکوز حکمت عملیوں اور اختراعی بنیاد پر ترقی پر زور دینے کو سراہا۔
چین کی متوازن ترقی پر توجہ دینے کے بارے میں دبیش نے کہا کہ چین اقتصادی ترقی کو علاقائی مساوات، دولت کی تقسیم اور اپنے عوام کی فلاح کے ساتھ ترجیح دیتا ہے۔
چین کا متعدد مرتبہ دورہ کرنے والے دبیش نے ملک کی ترقی کو دیکھا ہے جس کے بارے میں ان کا کہناہے کہ اس سے شہریوں کے احساس تکمیل اور خوشی میں اضافہ ہوا ہے۔
چین کے وسیع اور متنوع منظرنامے کو دیکھتے ہوئے دبیش نے کہا کہ چین نے ترقی کو آگے بڑھانے اور ہر خطے کی اپنی منفرد خصوصیات پر تعمیر کرنے کے لیے مقامی حکمت عملی اپنائی ہے ۔
