چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کی بوٹنگ لی اور میاؤ خودمختارکاؤنٹی میں غیرملکی سیاح یانوڈا رین فارسٹ ثقافتی زون کی سیر کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)بہت سے سیاح ایک ہی مقامات پر بار بار جانے سے گریز کرتے ہیں تاہم جمہوریہ کوریا(آر او کے) کے کم جونگ گو ان سے مختلف ہیں۔اس سال موسم سرما میں انہوں نے ژانگ جیا جی کا تیسرا دورہ کیا جو چین کے وسط میں ایک پر فضا ونڈرلینڈ ہے جس سے متاثر ہو کر فلم اواتار بنائی گئی۔
کم نے کہا کہ چین کی جانب سے میرے ملک کے سیاحوں کے لئے ویزوں کے استثنیٰ کا فیصلہ مجھے انتہائی خوش آئند محسوس ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جونہی اس پالیسی کا اعلان کیا گیا میں نے ہونان صوبے کے علاقے ژانگ جیا جی کے سفر کی بکنگ کرا لی۔
نومبر میں چین نے اپنی ویزا کے بغیر سفر کی پالیسی کو وسعت دیتے ہوئے آر او کے سمیت 38 ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے سیاحوں کو ویزا کی درخواست دئیے بغیر چین آکر زیادہ سے زیادہ 30 دن تک قیام کی اجازت دی۔
دسمبر میں چین نے ویزا کے بغیر سفر کی پالیسی میں خاطر خواہ سہولت دیتےہوئے اہل سیاحوں کے لئے اجازت یافتہ قیام 72 یا 144 گھنٹے سے بڑھا کر 240 گھنٹے کر دیا۔
آر او کے سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد کے لئے سفر کی نئی پالیسی نے چین کا سفر مزید پر کشش بنا دیا ہے۔بیجنگ،شنگھائی اور چھنگ ڈاؤ جیسے دیگر اہم مقامات کی طرح ژانگ جیا جی میں بھی آر او کے سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی کافی گہما گہمی ہے۔
ژانگ جیا جی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ویزے کے بغیر داخلے کے لئے بنائے گئے مخصوص حصے پر نومبر میں ویزا کے بغیر سفر کی پالیسی میں نرمی کے بعد سے تقریباً 30 ہزار غیر ملکی سیاحوں کی آمد ہوئی۔ان میں سے 20 ہزار سے زائد کا تعلق آر او کے سے تھا جو گزشتہ سال سے 204 فیصد زائد ہے۔
دنیا کے لئے چین کی وسعت اور داخلے کے طریقہ کار میں آسانی سے چین کا سفر دنیا کے لوگوں کے لئے اتنا آسان پہلے کبھی نہ تھا۔
