منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچین کا 2025 میں 10 گیگا بٹ آپٹیکل نیٹ ورک آزمائشی منصوبہ...

چین کا 2025 میں 10 گیگا بٹ آپٹیکل نیٹ ورک آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

چین 2025 کے دوران کچھ شہروں اور خطوں میں اپنا سپر فاسٹ 10 گیگا بٹ آپٹیکل نیٹ ورک آزمائشی منصوبہ شروع کرے گا۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اعلان کیا ہے کہ چین 2025 میں ملک کے کچھ شہروں اور خطوں میں سپر فاسٹ 10 گیگا بٹ آپٹیکل نیٹ ورک آزمائشی منصوبہ شروع کرے گا۔

وزارت نے ایک مراسلے میں کہا کہ 10 گیگا بٹ آپٹیکل نیٹ ورک اگلی نسل کے آپٹیکل نیٹ ورک کے لئے اپ گریڈ اور ارتقا کی سمت کو ظاہر کرتا ہے ۔ آزمائش سے انتہائی تیز رفتار، بڑی صلاحیت اور ذہین نیٹ ورک کے ارتقا کو فروغ ملے گا جو نئی صنعتوں کے لئے سازگار ہوگا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ آزمائشی منصوبے خاص طور پر رہائشی علاقوں ، فیکٹریوں اور صنعتی پارکس جیسے اہم اطلاقی مقامات پر شروع کئے جائیں گے۔

وزارت کے مطابق صنعت کے تمام شراکت داروں کی کوششوں کو مربوط کیا جائےگا جس کا مقصد 10 گیگا بٹ آپٹیکل نیٹ ورک کے لئے ایک پختہ صنعتی چین اور مکمل صنعتی نظام کا قیام ہے تاکہ بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کے اطلاق میں پیشرفت ہوسکے۔

وزارت نے کہا ہے کہ شہروں اور خطوں سے مطلوبہ منصوبوں کی سفارشات فروری کے اختتام تک وزارت کو مل جائیں گی۔اس کے بعد وزارت آزمائشی منصوبوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کرے گی ۔ آزمائشی منصوبوں کا جائزہ رواں سال کے اختتام پر ان کی تکمیل کے بعد لیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!