انڈونیشیا اور چین کے سفارتکار دونوں اقوام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے جکارتہ میں لوگو کی نقاب کشائی کر رہے ہیں-(شِنہوا)
جکارتا(شِنہوا)انڈونیشیا اور چین کے سفارتکاروں نے دونوں اقوام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک لوگو جاری کیا ہے۔
یہ لوگو ایک انڈونیشین نوجوان نے تیار کیا جس نے جکارتہ میں چینی سفارتخانے،بیجنگ میں انڈونیشی سفارتخانے اور انڈونیشیا کی فارن پالیسی کمیونٹی(ایف پی سی آئی) کے زیر اہتمام ڈیزائن کا مقابلہ جیتا۔
انڈونیشیا میں چین کے سفیر وانگ لو تونگ نے جکارتہ میں استقلال مسجد میں چین کے حصہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے اس مقابلے میں دونوں ممالک سے ڈیزائنرز اور فن کے شوقین افراد نے بھرپور شرکت کی۔صرف انڈونیشیا سے 600 ڈیزائن جمع کرائے گئے۔حصہ لینے والے ہر فرد نے تاریخی تعلقات،تعاون پر مبنی کامیابیوں اور چین- انڈونیشیا کے درمیان روشن مستقبل کے مشترکہ نصب العین کو مہارت سے منسلک کیا۔
چین میں انڈونیشیا کے سفیر جوہری اوراتمنگون نے دونوں اقوام کے درمیان مضبوط اور پائیدار شراکت داری کی عکاسی کرنے پر اس مقابلے کو سراہا۔
ایف پی سی آئی کے بانی و چیئرمین اور سابق انڈونیشی سفارتکار دینو پتی جلال نے انڈونیشیا-چین تعلقات کی مستقبل کی ترقی کے حوالے سے اچھی امید ظاہر کی۔
دینو نے کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ محض دوستی کا سنگ میل نہیں بلکہ یہ مستقبل میں دو طرفہ تعاون کی ترقی کی مضبوط بنیاد بھی قائم کرےگا۔
انڈونیشیا اور چین نے 13 اپریل 1950 میں سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link