چین کی وزارت تجارت نے نام نہاد عسکری تعلق کی بنیاد پر 11 چینی کمپنیوں کو برآمدی کنٹرول کے "اداروں کی فہرست” میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کی سخت مخالفت کی ہے- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ وہ نام نہاد عسکری تعلق کی بنیاد پر 11 چینی کمپنیوں کو برآمدی کنٹرول کے "اداروں کی فہرست” میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہاہے کہ طویل عرصے سے امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو عام کرکے برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے اور دیگر اداروں کو دباکر قابو کیا ہے، جس نے متعلقہ اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے، عالمی صنعتی اور ترسیلی نظام کی سلامتی اور استحکام کو کمزور کیا ہے اور عالمی معیشت کی بحالی اور ترقی میں رکاوٹ پیدا کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط طرز عمل کو بند کرے اور چین اپنے چینی اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرےگا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link