چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ میں کارساز کمپنی کی ورکشاپ میں ملازمین کام کر رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)2023 کے دوران چین کی مخصوص ایجادات کی حامل صنعتوں کی اضافی قدر 168.70 کھرب یوآن (تقریباً 23.50کھرب امریکی ڈالر) رہی جو ملک کی جی ڈی پی کا 13.04 فیصد اور اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 0.44 فیصد زیادہ ہے۔
چین کی تخلیقی ملکیت کی قومی انتظامیہ (سی این آئی پی اے)کے مطابق 2023 میں 40 لاکھ سے زائد کارآمد ایجادات کےساتھ چین دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ گزشتہ سال یہ تعداد47لاکھ 56ہزار تک پہنچ گئی اور دنیا میں چین کی مخصوص ایجادات، ٹریڈ مارک اور ڈیزائن ایپلی کیشنز کی تعداد سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
سی این آئی پی اے نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ابھرتی ہوئی تزویراتی صنعتوں میں چین کے کارآمد ایجادات کی تعداد گزشتہ سال بڑھ کر 13لاکھ 49ہزار ہوگئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.7 فیصد زیادہ ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link