اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے کاروباری اداروں کے انتظامی معائنوں کی نگرانی سخت کردی

چین نے کاروباری اداروں کے انتظامی معائنوں کی نگرانی سخت کردی

چین کے شمالی شہر تھیان جن کے قصبے چوئی ہوانگ چھو میں ایک ورکر قالین تیار کرنے والی کمپنی میں قالین اوورلاک کر رہی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی حکومت نے کاروباری اداروں کے انتظامی معائنوں کا غلط استعمال روکنے کے لئے جامع ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

نائب وزیر انصاف ہو وی لائی نے کہا کہ اس طرح کے معائنوں کو منظم کرنے والی نئی پالیسی دستاویز کا مقصد موثر نگرانی اور قانون کی پابندی کرنے والے کاروباری امور میں کم سے کم مداخلت کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔

ہو نے کہا اس ہدایت میں غیر واضح احکامات،ضرورت سے زیادہ اور من مانے نفاذ جیسے دیرینہ مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے۔

دستاویز میں شرط عائد کی گئی ہے کہ صرف مجاز ادارے ہی معائنہ کرسکتے ہیں اور غیر ضروری اور فالتو نگرانی کے خاتمےکے لئے معائنے کی موجودہ اشیا کا جائزہ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔

ہر انتظامی ادارے کو 2025 کے وسط تک ایک کاروباری ادارے کی زیادہ سے زیادہ سالانہ معائنے کی تعداد اختیار کرنے اور اسے شائع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دستاویز میں معائنے کرنے،پورے عمل کے دوران شفافیت اور انصاف پسندی یقینی بنانے کے لئے تحفظ کے ضابطوں کا خاکہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!