پیر, دسمبر 8, 2025
تازہ ترینجاپان ہمارے بحری بیڑے کی تربیتی مشقوں سے متعلق بدنیتی پر مبنی...

جاپان ہمارے بحری بیڑے کی تربیتی مشقوں سے متعلق بدنیتی پر مبنی اقدامات فوراً بند کرے، چین

بیجنگ(شِنہوا)چین نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر بدنیتی پر مبنی اور ہتک آمیز اقدامات بند کرے اور آبنائے می یاکو کے مشرقی سمندری علاقے میں چین کے لیاؤننگ طیارہ بردار جہاز کے بیڑے سے لڑاکا طیاروں کی حالیہ معمول کی تربیتی پروازوں سے متعلق اپنی فرنٹ لائن کارروائیوں کو سختی سے نظم و ضبط کے تحت رکھے۔

چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ترجمان وانگ شوئے منگ نے اتوار کے روز کہا کہ جاپان کا پیدا کردہ واویلا حقائق کے سراسر منافی ہے کیونکہ چین نے تربیتی مشقوں سے قبل ہی متعلقہ سمندری اور فضائی تربیتی علاقوں کا اعلان کر دیا تھا۔

وانگ نے کہا کہ تربیتی مدت کے دوران جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز کے طیارے بارہا چینی بحریہ کے تربیتی علاقوں کے قریب آئے جس سے چینی بحریہ کو ہراساں کیا گیا، اس کی معمول کی تربیتی سرگرمیوں پر سنجیدہ اثر پڑا اور پرواز کے تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہوئے۔

وانگ نے مزید کہا کہ چینی بحریہ اپنے تحفظ اور جائز حقوق و مفادات کے دفاع کے لئے قانون کے مطابق ضروری اقدامات کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!