افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال خصوصاً خواتین اور بچیوں کیخلاف بڑھتی ہوئی پابندیوں کے باعث آسٹریلیا نے افغانستان کی طالبان حکومت کے چار اعلیٰ عہدیداروں پر سخت ترین مالی و سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں اور کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طالبان پر دبائو بڑھانا اور افغان عوام کی حمایت کرنا ہے۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ کے مطابق ان طالبان حکام پر الزام ہے وہ خواتین کی تعلیم، ملازمت، نقل و حرکت اور عوامی زندگی میں شرکت پر سخت پابندیاں لگا رہے ہیں جو بنیادی انسانی اقدار کیخلاف ہے، پابندیوں کا نشانہ بننے والوں میں تین طالبان وزراء اور چیف جسٹس شامل ہیں۔
آسٹریلیا نے ایک نیا حکومتی فریم ورک متعارف کرایا ہے جسکے تحت وہ براہ راست ایسے افراد پر پابندیاں لگا سکے گا جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہوں۔




