اتوار, دسمبر 7, 2025
انٹرنیشنلایران ایس سی او کے انسداد دہشت گردی تعاون کی حمایت کرتا...

ایران ایس سی او کے انسداد دہشت گردی تعاون کی حمایت کرتا ہے، سینئر سفارتکار

تہران(شِنہوا)ایران کے ایک اعلیٰ سفارتکار نے کہا ہے کہ ایران شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے دہشت گردی کے خلاف منصوبوں اور تعاون کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے ایس سی او اور بریکس امور کے ڈائریکٹر جنرل  مہرداد کیائی نے یہ بات انسداد دہشت گردی کی ایک مشترکہ مشق کے موقع پر ایس سی او کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے (راٹس) کے سربراہ اولاربیک شارشیف سے ملاقات کے دوران کی۔

کیائی نے ایران کی خارجہ پالیسی میں ایس سی او اور راٹس کے مرکزی کردار پر زور دیتے ہوئے راٹس کو "خطے کے مستقبل کے سکیورٹی ڈھانچے کی کھڑکی” قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے تجربے نے اس کے سکیورٹی اور عسکری اداروں کو شنگھائی تعاون تنظیم کے انسداد دہشت گردی فریم ورک کے اندر ایک "تعمیری اور کلیدی” کردار ادا کرنے کے قابل بنایا ہے۔

شارشیف نے آذربائیجان کے صوبے میں پانچ روزہ مشق سہند-2025 کی میزبانی پر ایران کی تعریف کی اور راٹس کی سرگرمیوں میں ایران کی فعال اور موثر شرکت کا ذکر کیا۔

سہند-2025 ایس سی او کے رکن ممالک کی جانب سے کی جانے والی دوسری مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق ہے۔ پہلی مشق جسے "انٹرایکشن 2024” کا نام دیا گیا تھا گزشتہ سال جولائی میں چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں منعقد ہوئی تھی۔

ایس سی او ایک یوریشیائی سیاسی، اقتصادی اور بین الاقوامی سلامتی تنظیم ہے جس میں چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان، پاکستان، ایران، بھارت اور بیلاروس شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!