بیجنگ(شِنہوا)چین نے اتوار کو اپنی قومی طبی بیمہ ادویات کی فہرست کے تازہ ترین نسخے اور تجارتی بیمہ کی اختراعی ادویات کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔
قومی ہیلتھ کیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق نئی قومی طبی بیمہ فہرست میں 114 نئی ادویات شامل کی گئی ہیں جن میں سے 50 جدید ادویات شامل ہیں۔ اس میں بڑی بیماریوں، دائمی امراض اور غیرمعمولی بیماریوں کے علاج کی دوائیوں سمیت بعض ایسی ادویات بھی شامل کی گئی ہیں جو بنیادی طبی بیمہ میں موجود خلا کو پر کرتی ہیں۔
کمرشل انشورنس کی اختراعی ادویات کی فہرست میں 19 ادویات شامل ہیں جن کا تعلق ٹیومر، غیرمعمولی بیماریوں اور الزائمر سمیت دیگر بیماریوں کے علاج سے ہے۔
ملک کے طبی بیمہ حکام مسلسل آٹھ سال سے اس فہرست میں تبدیلیاں کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں ادویات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 253 ہو گئی ہے اور سرطان، دائمی امراض، ذہنی بیماریوں، غیرمعمولی امراض اور بچوں کی ادویات جیسے اہم شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔




