اتوار, دسمبر 7, 2025
تازہ ترین2025 کے دوران بیجنگ میں سرحد پار سفری دوروں میں نمایاں اضافہ

2025 کے دوران بیجنگ میں سرحد پار سفری دوروں میں نمایاں اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ کے داخلی و خارجی سرحدی معائنہ  سٹیشنوں پر اس سال ہفتے کی صبح تک 2 کروڑ سے زیادہ داخلی اور خارجی مسافر دورے ریکارڈ کئے گئے۔یہ تعداد 2020 کے بعد  سے سب سے زیادہ ہے۔

بیجنگ جنرل سٹیشن برائے داخلی و خارجی سرحدی معائنہ نے بتایا ہے کہ یہ اعداد وشمار، جن میں غیر ملکی مسافروں کی شرح 30 فیصد ہے، پورے 2024 کی سطح سے 1.1 گنا زیادہ ہے۔

ہفتے کی صبح کے آغاز تک غیر ملکی مسافروں کے 60 لاکھ سے زیادہ سرحد پار دورے ریکارڈ کئے گئے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34.5 فیصد زیادہ ہیں۔ 18 لاکھ 60 ہزار مسافروں نے ویزا استثنیٰ کی پالیسیوں سے فائدہ اٹھایا، جو 2024 میں ریکارڈ کی گئی تعداد سے 1.9 گنا زیادہ ہے اور غیرملکیوں کے مجموعی داخلوں کا 60 فیصد ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق ان غیر ملکی مسافروں میں سے تقریباً نصف نے سیاحوں کے طور پر سفر کیا جبکہ باقی افراد نے کاروباری یا دوستوں یا خاندانوں سے ملنے کے لئے دورے کئے۔

یہ اضافہ چین کی طرف سے ویزا فری پالیسیوں کو مسلسل بہتر بنانے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ گزشتہ ماہ کے اختتام تک چین نے 29 ممالک کے  ساتھ باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے کئے اور یک طرفہ طور پر 48 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلوں کی پیشکش کی،جس کا دائرہ یورپ، لاطینی امریکہ اور مشرق وسطی تک پھیلا ہوا ہے۔

موثر اور  ہموار سرحدی  سفر کو یقینی بنانے کے لئے بیجنگ جنرل سٹیشن برائے داخلی و خارجی سرحدی معائنہ نے کسٹم کلیئرنس کے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ 20 نومبر سے غیر ملکی مسافروں کو اپنی آمد کے کارڈز پہلے ہی آن لائن مکمل کرنے کی سہولت دی گئی ہے جبکہ بندرگاہوں پر رہنما بورڈز بھی نصب کئے گئے ہیں تاکہ چین میں داخل ہو نے والے مسافروں کو  معاونت فراہم کی جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!