اتوار, دسمبر 7, 2025
پاکستانلاہور پولیس کی کارروائیاں، 43 اشتہاریوں سمیت 345 ملزمان گرفتار

لاہور پولیس کی کارروائیاں، 43 اشتہاریوں سمیت 345 ملزمان گرفتار

پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں اشتہاریوں اور عادی ملزمان و عدالتی مفروروں کیخلاف خصوصی کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ 72 گھنٹے کے دوران 43 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 345 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ایس پی ڈولفن اختر نواز نے بتایا ہے کہ ڈولفن سکواڈ نے 194 ریکارڈ یافتہ، 74 عادی مجرمان کو بھی حراست میں لیاہے جبکہ مختلف زیر سماعت مقدمات میں 34 عدالتی مفرور بھی گرفتار کرلئے ہیں، ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں اور سپیشل ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!