بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت قومی دفاع نے کہا ہے کہ چین اور روس کی افواج نے رواں ماہ کے اوائل میں روس میں تیسری مشترکہ اینٹی میزائل مشق کی۔
وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ یہ مشترکہ مشق کسی تیسرے فریق کو ہدف نہیں بناتی اور اس کا موجودہ بین الاقوامی یا علاقائی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔




