منگل, دسمبر 9, 2025
پاکستانآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قسط...

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس، پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دی جائیگی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پیر 8 دسمبر کو ہوگا جس میں پاکستان کیلئے قرض پروگرام کے 1.2 ارب ڈالر کے قسط کی منظوری دی جائیگی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 14 اکتوبر کوسٹاف لیول معاہدہ ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر قرض کی قسط کیلئے آئی ایم ایف کی جانب سے عائد کردہ تمام شرائط پوری کر لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر ملیں گے جبکہ 20 کروڑ ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں دئیے جائیں گے۔

آئی ایم ایف نے شرط رکھی تھی کہ پاکستان ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے پہلے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کرے اور پاکستان نے یہ شرط پوری کرتے ہوئے کرپشن اینڈ گورننس ڈایئگناسٹک رپورٹ جاری کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط ملے گی۔

پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا، ای ایف ایف پروگرام کی ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط ستمبر 2024 میں ملی تھی۔

پاکستان کو ای ایف ایف قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025 میں ملی تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!