اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسقابل تجدید توانائی میں ترقی اور چینی تجربات کے حوالے سے زیمبیا...

قابل تجدید توانائی میں ترقی اور چینی تجربات کے حوالے سے زیمبیا میں کانفرنس کا انعقاد

ہیڈ لائن:

قابل تجدید توانائی میں ترقی اور چینی تجربات  کے حوالے سے زیمبیا میں    کانفرنس کا انعقاد

جھلکیاں:

چین کے قابل تجدید توانائی میں ترقی کے تجربات  کے حوالے سے  منگل کے روز زیمبیا میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی ہے ۔ یہ کانفرنس براعظم افریقہ کو اپنی توانائی کے مجموعے کو متنوع بنانے میں مدد دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ کانفرنس اور اس کے شرکا کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): گو چھن ہووا، صدر، شنگھائی یونیورسٹی آف الیکٹرک پاور

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 ( انگریزی): مویپ چیپالا، قائم مقام مستقل سیکرٹری، وزارت توانائی، زیمبیا

4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 ( انگریزی): جیکب ملنجو، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن

تفصیلی خبر:

چین کے قابل تجدید توانائی میں ترقی کے تجربے پر  کانفرنس کا  منگل کے روز زیمبیا میں انعقاد  ہوا ہے۔ یہ کانفرنس براعظم افریقہ کو اپنی توانائی کے مجموعے کو متنوع بنانے میں مدد دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

”چائنہ افریقہ نیو انرجی ڈویلپمنٹ اینڈ  انٹرنیشنل انڈسٹری ایجوکیشن انٹگریشن” کے حوالے سے کانفرنس 2024 کا اہتمام گلوبل انرجی انٹر کنیکشن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ایڈمنسٹریشن (جی ای آئی ڈی سی او) نے کیا تھا۔ کانفرنس شنگھائی یونیورسٹی آف الیکٹرک پاور اور زیمبیا کے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کے تعاون سے منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں تعلیمی و صنعتی ماہرین اور پالیسی سازوں کو اکٹھے  ہونے کا موقع ملا۔ شرکا نے قابل تجدید توانائی کی ترقی پر آپس میں خیالات کا تبادلہ کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): گو چھن ہووا، صدر، شنگھائی یونیورسٹی آف الیکٹرک پاور

” کانفرنس کا مقصد ہماری یونیورسٹی، متعلقہ کمپنیوں اور تنظیموں کی قابل تجدید توانائی میں مہارت سے فائدہ اٹھانا تھا۔ اس موقع پر چین کی قابل تجدید توانائی میں کامیابیوں اور تکنیکی تحقیق کو زیمبیا کی یونیورسٹیوں اور متعلقہ کمپنیوں سے ہم آہنگ کرنے پر بھی بات چیت  کی گئی ہے۔ اس تعاون کا  ایک مقصد زیمبیا کو نئی توانائی کے شعبے کی ترقی میں مدد فراہم کرنا بھی ہے تاکہ وہ اپنے شمسی اور ہائیڈرو پاور وسائل سے خاص طور پر بھرپور فائدہ اٹھا سکے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 ( انگریزی): مویپ چیپالا، قائم مقام مستقل سیکرٹری، وزارت توانائی، زیمبیا

”زیمبیا چین کی طرف سے پیش کئے گئے مختلف مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے پوری قوت سے کام کر رہا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 ( انگریزی): جیکب ملنگاؤ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن

” جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، ہم اگلی نسل کے موجد تیار کر رہے ہیں۔ ہم موسمیات اور طریقہ کار سے متعلق تعلیمی پروگراموں پر کام کر رہے ہیں۔ اس طرح ہم اپنے طلباء کی مدد کر سکتے ہیں تا کہ وہ پیچیدہ ماحولیاتی مسائل حل کرنے ے لئے جدید مہارتوں سے آراستہ ہو جائیں۔”

لوساکا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!