چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک لانگ مارچ تھری بی کیریئر راکٹ مواصلاتی ٹیکنالوجی کا نیا آزمائشی سیٹلائٹ لے کر روانہ ہورہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا)چائنہ اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی (سی اے ایل ٹی) کے راکٹ ڈیزائنر لونگ لے ہاؤ کے مطابق چین کی نئی نسل کی انسان بردار لانچ وہیکل لانگ مارچ۔ 10 کیریئر راکٹ ملک کی چاندکے مدار میں پے لوڈ کی منتقلی کی گنجائش 8.2 ٹن سے بڑھا کر 27 ٹن کرے گی۔
چینی اکیڈمی برائے انجیئرنگ کے ماہر تعلیم لانگ نے کہا کہ لانگ مارچ -10 چاند پر اترنے کے چین کے پروگرام میں جدید انسان بردار خلائی جہاز اور لینڈرز کو لانچ کرنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی تیاری منظم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور اس نے اپنے پہلے مرحلے کے پاور سسٹم کی آزمائش مکمل کرلی ہے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مستقبل کی بھاری بھرکم لانچ وہیکل لانگ مارچ -9 کیریئر راکٹ کا قطر 10.6 میٹر اور اونچائی تقریباً 114 میٹر ہوگا اور یہ چاند کے مدار میں 50 ٹن پے لوڈ لے جاسکے گا۔
