اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی مین لینڈ کی سائبر غنڈہ گردی پر ڈی پی پی حکام...

چینی مین لینڈ کی سائبر غنڈہ گردی پر ڈی پی پی حکام کی مذمت

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان  ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی مین لینڈ کے کالج کے ایک طالب علم کو آن لائن ہراساں کرنے کی مذمت کی ہے۔

حال ہی میں جزیرے کا دورہ کرنے والے مین لینڈ کے طلبہ اور اساتذہ کے ایک وفد میں شامل ایک طالب علم کو ڈی پی پی حکام، کچھ میڈیا اداروں اور جزیرے کی سائبر فورسز نے علاقائی بیس بال ٹیم کو "چینی تائی پے ٹیم” کہنے پر نشانہ بنایا۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے کہا کہ یہ اصطلاح مکمل طور پر مناسب ہے کیونکہ چین صرف ایک ہے اور تائیوان اس کا ایک حصہ ہے۔

ژو نے کہا کہ اگرچہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ابھی تک مکمل طور پر اتحاد نہیں ہوا تاہم حقیقت یہ ہے کہ دونوں ایک چین سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ حقیقت کبھی نہیں بدل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ اس بہانے سے ڈی پی پی حکام نے آبنائے پار تبادلے میں ملوث تنظیموں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جس سے علیحدگی پسند "تائیوان کی آزادی” کے موقف پر عمل پیرا ہونے اور آبنائے پار تصادم کو بھڑکانے کے ان کے رجحان کو بے نقاب کردیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!