اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکبی آر آئی جدیدیت کو مل کر حقیقت میں بدلنے کے لئے...

بی آر آئی جدیدیت کو مل کر حقیقت میں بدلنے کے لئے معاون ہوگا، ترجمان چینی وزارت خارجہ

چینی صدر شی جن پھنگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے فروغ سے متعلق ایک سمپورزیم سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کو خوشی کا ذریعہ بنانے کے لئے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے جو دنیا کو فائدہ پہنچائے اور خواب کو حقیت میں بدلے۔ یہ مل کر جدیدیت کے حصول میں ممالک کی معاونت فراہم کرتا ہے۔

ترجمان لِن جیان نے یہ بات امریکی ماہر اقتصادیات جیفری ساکس کے اس بیان کے جواب میں کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے بہت بڑے حامی ہیں اور چین دنیا بھر میں شہری سہولیات کو فروغ دے رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون نے گزشتہ برسوں کے دوران ٹھوس اور بامعنیٰ نتائج حاصل کئے۔ چین نے متعدد ممالک کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے،عالمی تعاون کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا سیکرٹریٹ قائم کیا ہے اور توانائی، ٹیکس اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں 30 سے زیادہ کثیرجہتی تعاون کے پلیٹ فارم قائم کئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ تعاون نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں جس سے شراکت دار ممالک کے ساتھ دوستی مضبوط بنانے اور شراکت دار ممالک میں سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں چین کا نمایاں کردار ہے۔

ترجمان نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ گزشتہ برسوں کے دوران بی آر آئی نے مالدیپ میں ایک سمندرپار پل تعمیر کیا ہے۔ افریقہ میں بجلی سے چلنے والی ریلوے مہیا کی اور یونان میں پیرائس بندرگاہ بحال کیا۔ پیرو میں چنکائی بندرگاہ جنوبی امریکہ کی پہلی سمارٹ اور ماحول دوست بندرگاہ بن گئی ہے۔ جکارتہ – بین ڈونگ تیزرفتارریلوے نے انڈونیشیا کو تیز رفتار ریلوے کے دور میں داخل کردیا ہے جبکہ چین- لاؤس ریلوے نے لاؤس کا ریلوے کا خواب پورا کیا۔

لوبان ورکشاپ ، جنکاؤ ٹیکنالوجی کے منصوبے، پانی صاف کرنے کے نظام کی تزئین و آرائش  اور شمسی توانائی کے بجلی گھر جیسے معاش کے منصوبوں نے مقامی افراد کا معیار زندگی بہتر بنایا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!