اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبینک آف چائنہ کی جانب سے میانمار میں یونیورسٹی کے طلبہ کو...

بینک آف چائنہ کی جانب سے میانمار میں یونیورسٹی کے طلبہ کو وظائف کی فراہمی

میانمار، چینی سفیر ما جیا ینگون میں بینک آف چائنہ وظائف پروگرام کے تحت وظائف دینے کی تقریب سے خطاب کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

ینگون(شِنہوا)بینک آف چائنہ (ہانگ کانگ) ینگون برانچ نے ینگون میں منعقدہ ایک تقریب میں تعلیمی سال 25-2024 کے پہلے سمسٹر کے لئے ینگون یونیورسٹی کے 100 طلبہ کو وظائف سے نوازا ہے۔

میانمار میں چینی سفیرما جیا نے تقریب سے خطاب میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بینک آف چائنہ (بی او سی) وظائف پروگرام کا آغاز 2022 میں کیا گیا تھا جس کے بعد ینگون یونیورسٹی کے طلبہ کو 300 وظائف دیئے گئے۔

چینی سفیر نے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سخت محنت کریں، اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں اور بہترین فرد بننے کی کوشش کریں تاکہ اپنے والدین کی مدد کرسکیں، معاشرے میں اپنا حصہ ڈال سکیں اور قومی ترقی میں معاونت کرسکیں۔

بینک آف چائنہ ہانگ کانگ (ہولڈنگز) لمیٹڈ کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو لی ٹونگ نے وظائف میں کردار ادا کرنے پر چائنہ فاؤنڈیشن برائے دیہی ترقی (سی ایف آر ڈی) کا شکریہ ادا کیا۔

لی ٹونگ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ حالیہ برسوں میں بینک آف چائنہ (ہانگ کانگ) ینگون برانچ سماجی اور رفاعی سرگرمیوں میں فعال انداز میں حصہ لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میانمارمیں طلبہ کو وظائف دینے کا مقصد انسانی وسائل کی ترقی کو بڑھانا، میانمار میں پائیدار اقتصادی ترقی میں پیشرفت اور لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!