متحدہ عرب امارات، دبئی ایکسپوسٹی میں لوگ چائنہ پویلین میں ثقافتی تبادلہ نمائش کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
دبئی(شِنہوا)دبئی ایکسپو سٹی میں قائم چائنہ پویلین میں چین۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اقتصادی و تجارتی تبادلہ مرکز کا باضابطہ طور افتتاح کردیا گیا۔ تقریب میں چین اور متحدہ عرب امارات کے 100 سے زائد معززین اور مہمانوں نے شرکت کی۔
اپنے افتتاحی خطاب میں متحدہ عرب امارات میں چینی سفیر ژانگ یی منگ نے چین۔ یواے ای اقتصادی اور تجارتی تعاون کی قابل ذکر کامیابیوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال چین۔ یواے ای سفارتی تعلقات کی 40 ویں سالگرہ ہے۔ مرکز کا افتتاح سالگرہ کی تقریبات کے عروج پر کیا گیا ہے جو دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو وسیع کرنے، ان کے تعلقات میں نئی روح پھونکنے اور مشترکہ ترقی کے لئے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرےگا۔
دبئی ایکسپو 2020 بیورو کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نجیب محمد العلی نے اس بات پر زور دیا کہ ایکسپو سٹی دبئی عالمی تعاون میں پل کا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے اس مرکز کو مختلف نوعیت کی ترقی میں دبئی کے عزم کی ایک روشن مثال قرار دیا۔
چائنہ مرچنٹس گروپ لمیٹڈ کی ڈائریکٹر اور صدر شی دائی نے چین۔ یواے ای دوستی کے ایک اہم گواہ، شراکت دار اور فوائد حاصل کرنے کے طور پر اپنی کمپنی کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مرکز کا موثر آپریشن یقینی بناتے ہوئے کھلے پن اور اختراع کے اصولوں کو برقرار رکھنے کا عہد کیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link