ہیڈ لائن:
ہانگ کانگ۔ چوہائی۔مکاؤ پُل جی بی اے کو نئے ترقیاتی منظرنامے کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے
جھلکیاں:
ہانگ کانگ۔ چوہائی۔مکاؤ پُل جی بی اے کو نئے ترقیاتی منظرنامے کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے۔ یہ پُل کھلنے کے بعد جی بی اے کی اقتصادی پیداوار میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شوٹنگ ٹائم: حالیہ اور فائل فوٹیج
ڈیٹ لائن: 3 دسمبر 2024
دورانیہ: ایک منٹ 43 سیکنڈ
مقام: گوانگ ژو، چین
درجہ بندی: معاشیات
شاٹ لسٹ:
1۔ ہانگ کانگ۔ چوہائی۔مکاؤ پُل کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ہانگ کانگ کا رہائشی
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): مکاؤ کا رہائشی
4۔ ہانگ کانگ۔ چوہائی۔مکاؤ پُل کے مختلف مناظر
5۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): وانگ یی شوان، ترجمان، بارڈر انسپکشن اسٹیشن، ایچ زیڈ ایم بی
6۔ ہانگ کانگ۔ چوہائی۔مکاؤ پُل کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
ہانگ کانگ۔ چوہائی۔مکاؤ پُل سمندر میں بنایا گیا دنیا کا سب سے طویل پُل ہے۔ یہ پُل چین کے جنوبی مین لینڈ صوبے گوانگ ڈونگ کو ملک کے 2 خصوصی انتظامی علاقوں ہانگ کانگ اور مکاؤ سے ملاتا ہے۔
اس تیز رفتار نئے راستے کے ساتھ ہانگ کانگ۔ چوہائی۔مکاؤ گریٹر بے ایریا (جی بی اے) کا اقتصادی علاقہ ایک معاشی مرکز بن چکا ہے۔ اس پورے علاقے کا سفرصرف ایک گھنٹے میں طے کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہانگ کانگ کی مالیاتی خدمات، گوانگ ڈونگ کی صنعتی پیداوار اور مکاؤ کی تفریحی صنعت کو یکجا کرتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ہانگ کانگ کا رہائشی
”وہ اپنے بڑے بہن بھائیوں سے ملنے آیا تھا اور پھر گھر واپس چلا گیا۔ اب وہ یہاں کھانے کے لئے آیاہےجو بہت آسان ہے۔ اسی لئے میں اکثر یہاں آتا ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): مکاؤ کا رہائشی
”ہم کھانے اور خریداری کرنے ایک ماہ میں تقریباً آٹھ سے دس بار کونگ بے، جاتے ہیں۔ ہم دوپہر کے وقت جا سکتے ہیں اور پھر شام کو واپس بھی آ سکتے ہیں۔”
ایچ زیڈ ایم بی کے سرحدی معائنہ اسٹیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 30 نومبر تک اس پُل پر گاڑیوں کی ٹریفک نے اس سال 5 بارنئے ریکارڈ قائم کئے۔ صرف ایک دن میں گاڑیوں کی تعداد 22 ہزارسے تجاوز کر گئی تھی۔ ایک طرف کی معائنہ اور کلیئرنس کی زیادہ سے زیادہ صلاحیت پچھلے سال جولائی میں 400 گاڑیاں فی گھنٹہ تھی جو اب 1230 گاڑیاں فی گھنٹہ ہو گئی ہے۔ اس طرح بندرگاہ کی کلیئرنس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): وانگ یی شوان، ترجمان، بارڈر انسپکشن اسٹیشن، ایچ زیڈ ایم بی
”شمال کی جانب جانے والی گاڑیوں کے لئے ہانگ کانگ۔ چوہائی۔ مکاؤ پُل واحد مخصوص راستہ ہے۔ اس سال ہم نے سرحد پر ریکارڈ ٹریفک حجم دیکھا ہے۔ ہم نے ون اسٹاپ گاڑیوں کی چیکنگ کے اپنے نظام کو مسلسل بہتر اور جدید بنا دیا ہے۔”
جی بی اے کی مجموعی اقتصادی پیداوار سال 2018 میں 108 کھرب یوآن (14 کھرب 80 ارب امریکی ڈالر) تھی ۔ پُل کھلنے کے بعد سے اس میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سال 2023 میں یہ پیداوار 140 کھرب یوآن (19 کھرب 20 ارب امریکی ڈالر) سے بھی زیادہ ہو گئی ۔
گوانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link