چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شہر ووشی میں ’’2025 ورلڈ انٹرنیٹ آف تھنگز ایکسپو‘‘ بھرپور انداز میں جاری ہے۔
یہ تین روزہ ایونٹ جمعہ کے روز شروع ہوا جس میں ڈیجیٹل معیشت اور نئی نسل کی انفارمیشن ٹیکنالوجی صنعتوں کو مرکزی موضوع کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔تقریباً 50 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلی اس نمائش میں 15 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والی 400 کے قریب کمپنیوں نے شرکت کر کے اپنے جدید آئی او ٹی منصوبے اور ایجادات پیش کی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ما جیا وی، سٹاف ممبر، چائنہ اسٹیٹ گرِڈ
"رواں برس کی ایکسپو میں ہم نے متعدد ذہین اور خودکار ٹیکنالوجی کی کامیابیاں پیش کی ہیں۔مثال کے طور پر یہ نئی نسل کا اسمارٹ روبوٹ ہے جو اعلیٰ درستگی والے روبوٹک بازو، ملٹی اسپیکٹرل وژن ٹیکنالوجی اور چاروں سمتوں میں حرکت کرنے والےخودکار پلیٹ فارم جیسی متعدد جدید ترین ٹیکنالوجیز سے لیس ہے۔یہ روبوٹ خودکار طور پر سب اسٹیشنز کا معائنہ کر سکتا ہے اور ہنگامی حالات میں فوری کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے ہماری کارکردگی اور حفاظتی نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): سون بن، مارکیٹنگ منیجر، چھانگ گوانگ شی انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ (ووشی) کمپنی لمیٹڈ
"اس سال ہماری نمائش میں زیادہ تر سمارٹ گاڑیوں کے پرزہ جات اور معاون روبوٹس شامل ہیں۔ مستقبل میں ہماری کمپنی کا منصوبہ ہے کہ وہ سمارٹ گاڑیوں اور روبوٹکس صنعتوں کی سپلائی چین کے ساتھ گہرا انضمام کرے کیونکہ یہ دونوں شعبے تیز رفتار ترقی کے مرحلے میں ہیں۔”
ووشی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین کے شہر ووشی میں ’’انٹرنیٹ آف تھنگز‘‘ کی عالمی نمائش
تین روزہ ایونٹ میں 15 ممالک کی کمپنیوں نے شرکت کی
ڈیجیٹل معیشت اور نئی آئی ٹی صنعتیں شرکا کی توجہ کا مرکز رہیں
نمائش 50 ہزار مربع میٹر پر پھیلے وسیع احاطے میں منعقد ہوئی
تقریباً 400 کمپنیوں نے جدید آئی او ٹی ٹیکنالوجیز اور ایجادات پیش کیں
چائنہ اسٹیٹ گرِڈ نے نئی نسل کے خودکار سمارٹ روبوٹس متعارف کرائے
روبوٹ خودکار معائنہ اور ہنگامی کام تیزی سے انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں
سمارٹ گاڑیوں کے پرزہ جات اور معاون روبوٹس بھی نمائش کا حصہ بنے
چینی کمپنیوں نے روبوٹکس اور گاڑیوں کی صنعتوں کے گہرے انضمام پر زور دیا
ووشی انٹرنیٹ آف تھنگز ایکسپو جدت اور عالمی تعاون کا نیا باب کھول رہی ہے




