ہفتہ, نومبر 8, 2025
انٹرنیشنلفلپائن سمندری طوفان کالمیگی سے مکانات منہدم، سڑکیں تباہ، 140افراد ہلاک، درجنوں...

فلپائن سمندری طوفان کالمیگی سے مکانات منہدم، سڑکیں تباہ، 140افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

فلپائن میں تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں وسطی علاقوں میں درجنوں مکانات منہدم، سڑکیں اور گاڑیاں بہہ گئیں جبکہ 140 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث 140کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائوں اور طغیانی نے شہر سیبو سمیت کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، سیلابی ریلوں کے نتیجے میں درجنوں مکانات، گاڑیاں اور شپنگ کنٹینرز بہہ گئے ہیں، اب تک 140 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوچکے ہیں۔

صورتحال بگڑنے پر صدر مارکوس نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن میں تباہی کے بعد طوفان ویتنام کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں ویتنامی حکام نے ہنگامی اقدامات کے تحت 2لاکھ 60ہزار سے زائد فوجی اور ریسکیو اہلکار تعینات کر دیئے ہیں، ساحلی علاقوں سے شہریوں کے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ہوائی اڈے اور مرکزی شاہرائیں بند کر دی گئی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!