نئی دہلی ایئر پورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث 100سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے مسافروں سے اپنی متعلقہ ایئر لائن سے رابطے میں رہنے اور روانگی کے وقت کی تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دہلی ایئرپورٹ حکام کے مطابق آٹو میٹک میسج سوئچنگ سسٹم میں خرابی کے باعث کنٹرولرز کو فلائٹ پلانز دستی طور پر پراسیس کرنا پڑے رہے ہیں جس سے میں پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی ایئرپورٹ روزانہ تقریبا 1ہزار 550پروازوں کو سروس فراہم کرتا ہے۔




