قازقستان نے اسرائیل کیساتھ ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس میں وسط ایشیائی ممالک کے رہنمائوں کیساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ قازقستان نے باضابطہ طور پر معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قازقستان شاندار ملک اور باصلاحیت قیادت رکھنے والی قوم ہے، یہ فیصلہ دنیا میں امن، تعاون اور خوشحالی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جلد مزید ممالک کو ابراہیمی معاہدہ میں شامل ہوتے دیکھیں گے جو مشرق وسطی میں دیرپا امن کی بنیاد بنے گا۔




